کابل(صباح نیوز+اے ایف پی)افغانستان کے دارالحکومت میں واقع عراقی سفارت خانے پر کار بم دھماکے کے بعد فائرنگ کی ( صفحہ10بقیہ31)
گئی ہے جس کے نتیجہ میں2افغان گارڈز ہلاک ہو گئے۔امریکی خبر رساں ادارے نے افغان پولیس کے حوالے سے بتایا کہ کابل میں عراقی سفارت خانے کے باہر کار بم دھماکا ہوا، جس کے بعد مسلح حملہ آوروں نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔اہل علاقہ اور عینی شاہدین کے مطابق افغان پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔فائرنگ کے تبادلے میں 2افغان گارڈز ہلاک ہو گئے۔
افغانستان: عراقی سفارتخانہ کے باہر کار بم دھماکہ، فائرنگ، 2گارڈز ہلاک
Aug 01, 2017