حافظ سعید سمیت جماعة الدعوة کے 5 رہنماﺅں کی نظربندی میں 2 ماہ توسیع

Aug 01, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید اور دیگر چار رہنماﺅں پروفیسر ظفر اقبال، مفتی عبدالرحمان عابد، مولانا عبداللہ عبید اور قاضی کاشف نیاز کی نظربندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ جماعة الدعوة کے رہنماﺅں کی نظربندی میں توسیع کا یہ حکم نامہ ان کی نظربندی کے چھ ماہ مکمل ہونے پر کیا گیا ہے۔ جماعة الدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے نظربندی میں دو ماہ کی توسیع پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بھارت کو خوش کرنے کی کوشش قرار دیا اور کہا ہے کہ ان حالات میں کہ جب کشمیر میں بھارتی ظلم وتشدد میں اضافہ ہو رہا ہے اور مسئلہ کشمیر کیخلاف سازشیں عروج پر ہیں۔ حافظ سعید ودیگر رہنماﺅں کی نظربندی میں توسیع تحریک آزادی کشمیر کی کمر میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔ جامعتہ الدراسات میں خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ حکومت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے مضبوط کردار ادا نہیں کر رہی۔ مسلم ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ کر دیا جائے تو انہیں کوئی شکست نہیں دے سکے گا۔

نظربندی توسیع

مزیدخبریں