لا ہور (نامہ نگار) شمالی چھاﺅنی کے علاقہ میں معمولی جھگڑے پر پٹھان گروپ نے اندھا دھند فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں کی چار خواتین سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے ہےں۔ تفصیلات کے مطابق الطاف کالونی اسماعیل ٹاﺅن پیپسی روڈ پر نور خان پٹھان کباڑیوں کی دکانوں سے کچرا وغیرہ خریدنے کا کام کرتا ہے، گزشتہ روز وہ ڈالہ گاڑی پر کباڑیے کی دکان سے کچرا لادکر واپس آ رہا تھا کہ پیپسی روڈ پر وہ محنت کش غلام حسین کے گھر کے سامنے گاڑی موڑنے لگا۔ جس پر غلام حسین کے18 سالہ بیٹے ارسلان نے اسے ےہاں گاڑی موڑنے سے منع کےا تو ان مےں جھگڑا ہو گیا۔ جس پر نور خان پٹھان اپنے دس ساتھےوں فیصل خان اور نوےد خان وغیرکو وہاں لے کر آ گےا۔ انہوں نے نوجوان ارسلان اور اس کی والدہ اور بہنوں پر ڈنڈوں اور آہنی راڈز سے تشدد کیا اور انہےں زخمی کر دےا۔ اس کے بعد مزےد مسلح پٹھان وہاں آگئے اور مخالفےن پر چڑھائی کر دی۔ اہل علاقہ بھی اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے ڈنڈوں و پتھراو¿ سے پٹھان گروپ سے مقابلہ کےا، علاقہ مےدان جنگ بن گےا۔ جس پر پٹھان گروپ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کی زد مےں آ کر 17سالہ نوجوان پروےز ہلاک ہو گےا جبکہ اس تصادم کے باعث 4 خواتین سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمےوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ نوجوان کی ہلاکت پر لواحقین اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے پیپسی روڈ بلاک کر کے چار گھنٹے تک احتجاج کیا اور احتجاج کے دوران مظاہرین نے ایک رکشے کو بھی آگ لگا دی ہے پولےس کے مطابق مقدمہ درج کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
نوجوان ہلاک