کراچی (اسٹاف رپو رٹر) میئر کراچی وسےم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کا 70واں ےوم آزادی شاےان شان انداز میں مناےاجائے گا ےکم سے 14 اگست تک چیمپئنز کا پاکستان کے عنوان سے منسوب تقارےب منعقد کی جائےں گی، پاکستان سے محبت کو اجاگر کرنے اور شہر کی بہتری کےلئے ےہ سب کررہے ہیں، ماضی میں کی گئی غلطیوں کو سدھارےں گے، شہر میں 20 ہزار قومی پرچم لگائے جائےں گے، مےرے پاس اختےارات اور وسائل ہوتے تو شہریوں کے لئے بڑے پےکےج کا اعلان کرتا، محدود وسائل میں جتنا کرسکتے ہیں اتنا کررہے ہیں، شہری ان پروگراموں کو بھر پور طرےقے سے منائےں، ان خےالات کا اظہار انہوں نے پےر کی صبح کے اےم سی آفےسرز کلب میں کے ایم سی اور کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ےوم آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی اےک پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا، اس موقع پر اولمپئن اصلاح الدےن، سابق ٹےسٹ کرکٹر شعےب محمد، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ، بلدےہ شرقی کے چیئرمےن معےد انور، بلدےہ وسطی کے چیئرمےن رےحان ہاشمی، سٹی کونسل میں پارلےمانی لےڈر اسلم آفرےدی، پاکستان مسلم لےگ (ن) کے پارلےمانی لےڈر امان اللہ خان آفرےدی، اے اےن پی کے پارلےمانی لےڈر عالم زےب آلائی، جماعت اسلامی کے پارلےمانی لےڈر جنےد مکاتی، جمعےت علماءاسلام کے پارلےمانی لےڈر سےد اکبر شاہ ہاشمی، کے اےم سی آفےسرز وےلفےئر اےسوسی اےشن کے صدر جمےل فاروقی، جنرل سےکرےٹری بلال منظر اور دےگر عہدےداران سمےت کے اےم سی افسران کی اےک بڑی تعداد بھی موجود تھی، میئر کراچی نے کہا کہ پاکستان اےک نظرےاتی مملکت ہے اور اسے لاکھوں جانوں کی قربانی دےنے اور طوےل جدوجہد کے بعد حاصل کےا گےا ہم سب کا مستقبل ےہی ملک ہے جسے ہمیں نہ صرف ترقی دےنی ہے، سنورانا ہے ، سجانا ہے بلکہ آنے والی نسل میں اپنے وطن سے محبت کا جذبہ بھی اجاگر کرنا ہے۔ہم سب کو تمام اختلافات بھلا کر اےک ہوجانا چاہئے، انہوں نے کہا کہ بلدےہ عظمیٰ کراچی کو ےہ اعزاز حاصل ہے کہ قےام پاکستان کے بعد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اعزاز میں پہلا شہری استقبالےہ کے اےم سی کی موجودہ عمارت میں منعقد کےا گےا تھا جہاں قائد اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ےہ شہر مجھے بے انتہا عزےز ہے اور میں دےکھ رہا ہوں کہ آنے والے وقتوں میں ےہ شہر اقتصادی اور معاشی طور پر بے انتہا ترقی کرے گا، انہوںنے کہا کہ بلدےہ عظمیٰ کراچی کی منتخب بلدےاتی قےادت نے ےہ فےصلہ کےا ہے کہ کے اےم سی آفےسرز وےلفےئر اےسوسی اےشن اور بلدےہ عظمیٰ کراچی کے اشتراک سے پاکستان کے 70وےں ےوم آزادی کو شاےان شان طرےقے سے مناےا جائے اس سلسلے میں تمام ڈسٹرکٹ مےونسپل کارپورےشنز اور کراچی کے مختلف علاقوں میں پروگرام ترتےب دےئے گئے ہےں تاکہ شہری ان پروگرامز میں بھر پور شرکت کریں اور اپنے شہر، اپنے صوبے اور اپنے ملک سے محبت و عقےدت کا اظہار کریں ۔
یوم آزادی بلدیہ عظمٰی کی چیمپئنز کا پاکستان تقریبات کا آغازآج ہوگا
Aug 01, 2017