اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ 3 دہائیوں پر مشتمل سیاسی کیریئر میں متعدد وزارتوں کا سربراہ رہا۔ حالیہ مدت میں وزارت داخلہ کی سربراہی چیلنج اور سب سے زیاد مشکل تھی۔ منصب سنبھالتے وقت دہشت گردی‘ اندرونی سکیورٹی‘ امن و امان جیسے چیلنجز درپیش تھے۔ اس دوران ہم نے بڑی کامابیاں حاصل کیں جو ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ کامیابیوں پر سیکرٹری داخلہ کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ وزارت داخلہ کی پوری ٹیم اور منسلک دفاتر کو اس کا کریڈٹ دیتا ہوں۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا جس میں ان کی خدمات اور وزارت داخلہ کے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔
وزارت چیلنج اور سب سے زیادہ مشکل تھی: نثار‘ سیکرٹری داخلہ کو خط‘ خدمات کو سراہا
Aug 01, 2017