لاہور (نیوز ڈیسک) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ جوش و جذبہ کیساتھ منائی گئی اور تحریک پاکستان میں اپنے بھائی کے شانہ بشانہ جدوجہد اور ملک و قوم کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔