کراچی( نیوز رپورٹر )جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن کی بڑی ہمشیرہ طویل علالت کے بعد منگل کے روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ ان کی نمازجنازہ بعد نمازِ ظہر ادا کی گئی اور پاپوش نگر کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ جماعت اسلامی رہنما حافظ نعیم الرحمن ، برجیس احمد ،ڈاکٹر اسامہ رضی ،ڈاکٹر واسع شاکر ،محمد اسحاق خان ،مسلم پرویز،محمد اسلام ،عبد الوہاب ، سیف الدین ایڈوکیٹ ،راشد قریشی ،حافظ عبد الواحد شیخ ،انجینئر عبد العزیز ، زاہد عسکری اور دیگر نے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔
منور حسن ہمشیرہ
سید منورحسن کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
Aug 01, 2018