دمبولا (اے پی پی)سٹار جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق آسٹریلوی کرکٹر سٹیووا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 16 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ (آج) بدھ کو سری لنکا کے خلاف شیڈول دوسرے پہلے ون ڈے میں ان کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر آملہ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 31ویں نمبر پر آ جائیں گے، سٹیووا نے 325 میچز میں 7569 رنز بنا رکھے تھے جبکہ آملہ نے اب تک صرف 165 میچز میں 26 سنچریوں کی مدد سے 7554 رنز بنا رکھے ہیں۔
ہاشم آملہ کو ون ڈے میں سٹیووا کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 16 رنز کی ضرورت
Aug 01, 2018