پنجاب میں مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی کوشش پر بھر پور احتجاج کر ینگے: طارق ڈوگر

Aug 01, 2018

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما وسابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ منصفانہ الیکشن ہوتے تو ن لیگ ڈبل سے زائد سیٹیں حاصل کرتی ن لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان ہے ن لیگ کے خلاف سازشوں کے باوجود عوام نے جس طرح ساتھ دیا ہے وہ قابل ستائش ہی نہیں بلکہ قابل فخر ہے کارکن حوصلے بلند رکھیں بہت جلد اندھیرے ختم ہوجائیں گے اور مسلم لیگ ن ایک بار پھر بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی، پنجاب میں مسلم لیگ( ن ) کا مینڈیٹ ہونے کے باوجود بھی شب خون مارنے کی سازش کی جارہی ہے اگر ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تو ہم بھر پور احتجاج کریںگے۔

مزیدخبریں