ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے نوجوان سپردخاک

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)گزشتہ روز فیصل آباد روڈ پر ٹریفک حادثہ جاں بحق ہونیوالے نوجوان 30 سالہ محمد فیصل ظفر مغل کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا متوفی کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی گزشتہ روز وہ فیصل آباد روڈ پر واقعہ ایک فیکٹری سے ڈیوٹی کے بعد واپس موٹرسائیکل پر سوار ہوکر شیخوپورہ شہر میں واقع اپنے گھر طارق روڈ آرہا تھاکہ راستہ میں ایک ٹریکٹر ٹرالی سے گرنے والے چارہ سے گزرتے ہوئے اسکی موٹرسائیکل پھسل کر تیز رفتار گاڑی سے ٹکراگئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...