رہنما مسلم لیگ ن حاجی عبدالغفار ڈوگر فیملی کے ہمراہ حج کی سعادت کیلئے روانہ ہوگئے

Aug 01, 2018

جوئیانوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماحاجی عبدالغفار ڈوگر بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے فیملی کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے، انہیں حاجی ناظم حسین ڈوگر، حاجی طارق محمود ڈوگر ، نوید بگا ڈوگر، ذیشان ڈوگر سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات اور عزیز و اقارب نے الوداع کیا، روانگی سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی عبدالغفارڈوگر نے کہا کہ حج کی سعادت حاصل ہونا خوش قسمتی ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا مشکور ہوں۔

مزیدخبریں