شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اقبال گوپے راء نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کے قیام سے قبل ہی احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان نہ صرف افسوس ناک بلکہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے اس سے بڑھ کر اور شرمباک بات کیا ہوگی کہ جن لوگوں نے تحریک چلانے کا اعلان کیا ان میں 95فیصد وہ لوگ ہیں جنہیں عوام نے اپنے ووٹوں کی طاقت سے یکسر مسترد کر دیا ہے اب یہ لوگ وطن عزیز میں انتشار پھیلانے کی جو کوشش کرنے لگے ہیں اُسے کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔