شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد نظریاتی جماعت ہے تحریک انصاف اور ن لیگ کی ہارس ٹریڈنگ نے دونوں جماعتوں کے نظریات کا پول کھول دیا عوام دونوں جماعتوں کی اقتدار کی لڑائی کو اچھی طرح جان چکے ہیں، پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ اور ن لیگ کی محاز آرائی کی سیاست ملک کے لئے زہر قاتل ہے عمران خان عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام باشعور ہیں وہ عمران خان کی یو ٹرن کی سیاست کو جان چکے ہیں ۔