شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق سینئر صوبائی وزیرملک مشتاق احمد اعوان نے کہا کہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 2013ء کے انتخابات کے مقابلے میں کہیں زیادہ نشستیں حاصل کر کے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ شہداء کی وارث پیپلز پارٹی کو دیوار سے نہیں لگایا جا سکتا، جیالے ایک نئے جوش وجذبہ کیساتھ بیدار ہو چکے ہیں اور وہ ہر قیمت پر بلاول بھٹو کو مسند اقتدار پر دیکھنا چاہتے ہیں اگر اس مرتبہ نہیں تو 2023ء کے انتخابات میںبلاول بھٹو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوں گے۔
پیپلز پارٹی کو دیوار سے نہیں لگایا جا سکتا:ملک مشتاق احمد
Aug 01, 2018