قصور:کرپشن ،فرائض میں غفلت برتنے پر89پولیس افسروں و اہلکاروں کو سزائیں

قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی اوقصورمنتظر مہدی نے فرائض میں غفلت ،ناقص تفتیش ،کرپشن ،اختیارات سے تجاوز ،غیر حاضری،موثر گشت نہ کرنے اور ڈیوٹی میں عدم دلچسپی پر89پولیس افسران و اہلکاروں کو ملازمت سے برخاستگی،رینک کی تنزلی ،سروس کی ضبطگی ،جرمانوں اورانکریمنٹ سٹاپ سمیت مختلف سزائیں دیں ہیں۔ڈی پی او قصورنے گزشتہ ایک ماہ کے دوران شوکاز نوٹسز کے فیصلے سناتے ہوئے افسران و اہلکاروں کو مختلف سزائیں دیں انہوں نے مسلسل غیر حاضری پر ایک کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کیا،ناقص تفتیش اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 3سب انسپکٹر اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو رینک میں تنرلی کی سز ادی، کرپشن، فرائض میں غفلت برتنے ،غیر حاضری،موثر گشت نہ کرنے ،ناقص کارکردگی اور ناقص تفتیش مقدمہ کرنے پر17انسپکٹر،18سب انسپکٹر،17اسسٹنٹ سب انسپکٹراور32کانسٹیبلز کو تنخواہ کی تنزلی،سروس کی ضبطگی ،انکریمنٹ سٹاپ ،سنشور اور جرمانے کی سزائیں دیں۔ڈی پی اوقصور نے کہا کہ پولیس میں بددیانت، نا اہل،کرپٹ اور کام چور اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں اور جس کسی نے بھی اختیارات سے تجاوز کیایا کوئی خلاف قانون کا م کیا وہ خود کو کسی رعایت کا مستحق نہ سمجھے جبکہ اچھی کارکردگی پر پولیس افسران واہلکاروں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن