شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری و ممبر میونسپل کمیٹی میاں منور اقبال اورضلعی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و ممبر ضلع کونسل بینش قمر ڈار نے کہا کہ جاوید لطیف ایم این اے سے این اے 121کی عوام کا رشتہ لازوال ہے اس محبت کے رشتے کو جس طرح حالیہ انتخابات میں عوام نے نبھایا ہے اسی طرح میاں محمد جاوید لطیف بھی عوامی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ، عوام نے جن توقعات کے تحت مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیا وہ تمام توقعات ہر حال میںپوری ہوں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نومنتخب رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی جیت کی خوشی میں اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میاں منور اقبال اور بینش قمر ڈار نے کہا کہ الیکشن کا ڈھونگ رچا کر سلیکشن کی گئی پری پول رگنگ اور پوسٹ پول رگنگ کے ذریعے پسندیدہ پارٹی کو جتوایا گیا عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے قومی مجرم ہیںثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ جعلی ہے مشکوک انتخابی نتائج سے بننے والی حکومت چل نہیں سکے گی۔