جماعت اسلامی ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے : حاجی رمضان

Aug 01, 2018

سرائے مغل(نامہ نگار)جماعت اسلامی حلقہ رہنما، این اے 140کے سابق امیدوار حاجی رمضان نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن پر تحفظات کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ نئی حکومت عوام سے کیے گئے کرپشن فری پاکستان کے وعدے پورے کرے۔تبدیلی کے دعوے کرکے ووٹ لینے والے پولیس،پٹواری اور دیگر محکمہ کے کرپٹ محکموں کو کس طرح ٹھیک کرتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن میں بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے خلاف الزامات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے۔ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی ہم ملک سے نظریاتی، اخلاقی اور معاشی کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ہمارا احتساب کے اداروں سے پہلے بھی مطالبہ رہاہے اور اب بھی مطالبہ ہے کہ لٹیروں کا بے لاگ احتساب کیا جائے۔ تمام تر ریاستی قوت اور وسائل کا استعمال کرکے من پسند نتائج حاصل کرنے کے لیے وفاداریاں تبدیل کرائی گئیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی کئی کئی گھنٹے تک انتخابی نتائج روک کر تبدیل کیے گئے۔ملک بھر میں پولنگ ایجنٹوں کو فارم 45 نہیں دیے گئے۔ لوگ کبھی ایک اور کبھی دوسرے پولنگ اسٹیشن پر دھکے کھاتے رہے۔ہم نے ریاستی رکاوٹوں کے باوجود مقابلہ کیا ۔

مزیدخبریں