کراچی‘ ڈیفنس پولیس کی کارروائی، متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار‘کلاشنکوف برآمد

Aug 01, 2018

کراچی (آئی این پی) کراچی میں ڈیفنس پولیس نے کارروائی کر کے ایم کیو ایم لندن گروپ کے ٹارگٹ کلر کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے متحدہ قومی موومنٹ لندن گروپ کے ٹارگٹ کلر عشرت اللہ خان کو دھر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد ہوئی۔ ملزم کے دوران تفتیش 8سے زائد افراد کو ٹارگٹ کلنگ میں قتل کرنے کا عتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ایم کیو ایم لندن ونگ کا کارکن ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

مزیدخبریں