لاہور سمیت پنجاب میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع

Aug 01, 2018

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں نافذ دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر میں اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ حکومت نے صوبہ بھر میں ڈرون کیمرہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی ہے جبکہ شیشہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے جس کا اطلاق ایک ماہ تک رہے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب پولیس، تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں