قصور (نمائندہ نوائے وقت)صحت مندرہنے کے لئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے اس سے جسم تندرست رہتاہے اور بہت سی جسمانی بیماریوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور سیدبابر علی نے ایسران کی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں تین ٹیموں نے حصہ لیااس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حق نواز چوہدری ،ٹیپوسلطان اور جیل کے ڈاکٹر اکرم بھی موجود تھے اسیران میں اول دوئم،سوئم آنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔