گکھڑمنڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گکھڑ کے صدر ندیم صابر چوہدری ودیگر عہدیداران خورشید عالم ہاشمی،اللہ لوک انصاری،رانا فیصل حنیف ،جواد اعجاز ،جبران لطیف، رفیق مغل اور محمود سدھو نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلا ہوا ہے اس کا ہم کسی پر الزام نہیں لگا سکتے اس کے ذمہ دار ہم خود ہیں جب سب کو پہلے ہی معلوم تھا کہ دھاندلی ہونی ہے تو مسلم لیگ ن کے امیدواران اور پولنگ ایجنٹس نے جو رزلٹ فام تھے لینے کے بغیر پرزیڈنگ آفیسران کو وہاں سے جانے کیوں دیا یہ غفلت کرکے انہوں نے مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کو نقصان پہنچایا۔
الیکشن میں دھاندلی کے ذمہ دار خود ہیں:یوتھ ونگ گکھڑ
Aug 01, 2018