گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سٹی صدر عام لوگ پارٹی نوید احمد بٹ نے کہا کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے ‘خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا ‘اﷲ تعالی بے پناہ کرم اور عوام کی محبتوں سے میری بساط سے زیادہ عطا ہوا ‘عوام کی بے لوث خدمت جاری رکھوں گا۔میرے دوستوںا ور رفقاء نے میری الیکشن مہم کے دوران جتنی محبت کی وہ لائق تحسین ہے ۔ آئندہ بھی عوام کی خدمت کا یہ مشن جاری رکھیں گے ۔اقتدار کبھی ہماری خواہش نہیں رہا ہم کل بھی عوام کی خدمت کے نظریئے پر سیاست کر رہے تھے اور آج بھی اسی نظریئے پر قائم ہیں ہم نے ہمیشہ حلقہ کی عوام سے اپنا مضبوط تعلق نبھایا اور آئندہ بھی اس تعلق کو دن بدن مضبوط کر رہے ہیں۔