گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سماجی رہنما بیرسٹر عادل سلیم خان نے کہا کہ خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کرکے ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکتا ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ خصوصی افراد کو بھی برابری کے حقوق دئیے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این جی او کے زیر اہتمام سپیشل پرسنز میں سفید چھڑی اور آلہ سماعت تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر سپرنٹنڈنٹ دارالامان سماجی رہنماؤں سمیت سپیشل افراد نے بھی خطاب کیا۔