ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردی ‘2 پولیس اہلکار‘2 قبائلی عمائدین شہید

Aug 01, 2018

ڈیرہ اسماعیل خان + وانا (صباح نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروا کے قریب خانہ شریف میں نامعلوم مسلح ملزمان نے معمول کے گشت پر نکلے ہوئے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اس واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔ شمالی وزیرستان میں بھی نامعلوم افراد نے قبائل عمائدین کو فائرنگ سے نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

مزیدخبریں