گکھڑمنڈی(نامہ نگار) عوام کو شعور دینے اور ان کے بنیادی حقوق کی جدوجہد کرنے والے عمران خان کو افراتفری اور انتشار کی سیاست کرنے کے الزام لگانے والے عوام کی طرف سے مسترد کیے گئے سیاستدان خود انتشار کی سیاست کرنے پر اتر آئے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر چوہدری اصغر وڑائچ نے ڈیرہ پر آئے ہوئے کارکنا ن سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں پہلی دفعہ پرامن ہونے والے عام انتخابات میں عوام کا شعور اجاگر ہوا اور کرپشن کے بادشاہوں کو شکست ہوئی لیکن حکومت بننے سے قبل ہی دھاندلی کا شور مچا کر انتشار اور افراتفری پیدا کر کے سیاسی بحران پیدا کر نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
دھاندلی کا شور مچا کر افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: اصغر وڑائچ
Aug 01, 2018