شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تبدیلی سے معیشت کو مثبت اشارے ملنے شروع ہو گئے ہیں سٹاک مارکیٹ میں تیزی ڈالر کے ریٹ میں 5فیصد کمی نے تین روز میں ہی ملکی معیشت پر گہرے مثبت اثرات مرتب کر دیئے ہیں مثبت معاشی تبدیلیوں سے صنعت کاروں اور سرمایہ داروں کا نئی منتخب جماعت پر اعتماد غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے جس سے اب سرمایہ کاری کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں ، ڈالر سستا ہونے سے ملکی معیشت سے دو سالوں میں پہلی بار بوجھ کم ہونا شروع ہو گیا ہے انڈسٹریل طبقہ نئی منتخب حکومت سے بہت سی توقعات رکھتا ہے اور امید کرتے ہیں کہ نئی حکومت صنعت کاروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ٹیکسز کے نظام کو بہتر کرے گی۔
نئی حکومت صنعت کاروں کیلئے آسانیاں ٹیکس نظام کو بہتر کرے گی:اے ڈی چوہدری
Aug 01, 2018