شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن جہانگیر بازار کے سینئر نائب صدر رانامہران نے کہا ہے کہ فرزند شیخوپورہ میاں محمد جاوید لطیف ایم این اے ماضی کی طرح اس بار بھی تا جروں کو تنہا ء نہیں چھوڑیں گے ، تاجروں کے ہر دکھ سکھ میں شریک ہونگے اور کسی کو تاجروں کے ساتھ کسی طرح کی کوئی زیادتی نہیں کرنے دیں گے تاجرطبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور سب سے زیادہ ریونیو دینے والا طبقہ ہے اسے بے یا ر مدد گار نہیں چھوڑیں گے قوم پوری طرح آگاہ ہے کہ کس طرح انتخابی نتائج بدلے گئے اور انتخابی تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی جس کے بلبوتے پی ٹی آئی حکومت تشکیل دینا چاہتی ہے۔