شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین رانا آصف محمود نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی بطور ایم این اے اور پیر سید اشرف رسول کی بطور ایم پی اے مسلسل تیسری مرتبہ کامیابی لائق تحسین ہے جس پر ہم این اے 121اور پی پی 137کی عوام کے دلی طور پر مشکور ہیں جنہوں نے ایک بار پھر ان دونوں امیدواروں پر بھرپور اعتماد کیا، 25 جولائی کوہمارے مختلف حلقوں کے امیدواروں کا مینڈیٹ تبدیل کرنے کی رچائی گئی سازش ناقابل برداشت ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیںانتخابات منصفانہ ہوتے تو پنجاب سمیت ملک بھر میں جہاں جہاں (ن) لیگ کے امیدوار میدان انتخاب میں تھے سبھی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی۔