نئے حکمرانوں کو سابقین سے سبق سیکھنا چاہئے: کرن صبا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈویژنل صدر آل پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کرن صباء نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کے دعوے اور وعدے دونوں جھوٹے ثابت ہوئے ہیں عوام انہیں اچھی طرح پہچان چکے ہیں عوام کیلئے حکمرانوں کے پاس صرف باتوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ حکمرانوں کے اس رویہ سے عوام تنگ آ چکے تھے ۔ نئی آنیوالی حکومت سے عوام پرامید ہیں لیکن اگر نئی حکومت نے بھی سابقہ حکومت کی طرح اپنا رویہ اور کارکردگی کو بہتر نہ کیا تو عوام کا اعتماد نئی حکومت سے بھی اٹھ جائیگا۔ نئے حکمرانوں کو سابقہ حکمرانوں سے سبق لینا چاہیے ۔ سابقہ حکومتوں کے غیر مقبول اقدامات کے باعث عوام کو آج شدید مالی اور ذہنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ان سے ماضی میں کئے جانیوالے وعدے بھی حکمرانوں نے وفا نہیں کئے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...