حافظ آباد( نامہ نگار) ڈی پی او حافظ آباد سیف اللہ خاں نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن وامان کو قائم رکھنے اور شرپسند عناصر کی نشاندہی کے لیے حافظ آباد کے صحافی مثبت سوچ کے مالک ہیںاور کوئی بھی منفی صحافتی سرگرمی نظر نہیں آتی جو کہ قابل تحسین امر ہے۔صحافی کسی بھی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیںاس لیے معاشرے کو مسائل سے نکالنے کے لیے ان کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تعاون کی وجہ سے ضلع بھر میں الیکشن پر امن ہوئے جس پر دیگر شعبوں کی طرح میڈیا سے وابستہ افراد بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ جلد ہی صحافیوں اورتاجران کے نمائندوں کے وفد سے بھی ملاقات کی جائے گی شہر کی بہتری کے لیے ان سے بھی مشاورت کی جائے گی اور سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا ۔پولیس کے جوانوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے جلد ایک پروگرام کیا جائے گا تاکہ پولیس کے جوانوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اُجاگر کیا جاسکے۔
امن و امان کیلیئے صحافی شرپسند عناصر کی نشاندہی کریں: ڈی پی او حافظ آباد
Aug 01, 2018