برطانوی سیکرٹری خارجہ کی زبان پھسل گئی، چینی اہلیہ کوجاپانی کہہ گئے

Aug 01, 2018

بیجنگ (نوائے وقت نیوز) برطانیہ کے نئے سیکرٹری خارجہ جیرمی ہنٹ کی چینی حکام سے ملاقات کے دوران زبان پھسل گئی وہ اپنی اہلیہ کو غلطی سے جاپانی کہہ گئے جس کے بعد ہال قہقہوں سے گونج اٹھا بیجنگ میں چینی حکام سے ملاقات کے دوران جیرمی ہنٹ چین سے اپنے تعلق کا تذکرہ کر رہے تھے کہ اپنی چینی اہلیہ کو غلطی سے جاپانی کہہ بیٹھے۔برطانوی وزیر خارجہ کا یہ کہنا ہی تھا کہ میٹنگ ہال میں موجود تمام افراد نے ہنسنا شروع کر دیا ۔ فوری طور پر جیرمی ہنٹ اپنی غلطی درست کرتے ہوئے خود بھی مسکرا اٹھے۔

مزیدخبریں