واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے بھارت کو سٹریجٹک تجارتی اختیارات ون کا درجہ دیتے ہوئے دہلی کیلئے ہائی ٹیکنالوجی اشیا کی فروخت پر برآمدی کنٹرول میں نرمی پیدا کردی تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر تجارت ریلبرروس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ بھارت سیکیورٹی اور اقتصادی تعلقات کے اعتراف میں نئی دہلی کو سٹریجٹک تجارتی اختیارات ون کا درجہ دیا گیا ہے۔ یہ درجہ بھارت کے لئے برآمدی کنٹرول کے حوالے سے انتہائی اہم تبدیلی ہے کیونکہ اس درجے کے بعد ملک کو برآمدات دوبارہ برآمد اور مخصوص اشیا کی منتقلی کے حوالے سے وسیع پیمانے پر سہولیات میسر آئی ہیں۔ بھارت یہ درجہ والے 36ممالک کی فہرست میں واحد جنوبی ایشیائی ملک ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کی فروخت ، امریکہ نے بھارت کوٹاپ لسٹ ممالک میں شامل کرلیا
Aug 01, 2018