شجاع آباد (خبرنگار) تھانہ رام کے علاقے مقیم پور میں بدبخت اسلام دین نے اپنی بیوی کو ناشتہ کے لیے کہا بیوی نے کہا کہ قرآن پڑھ لوں بعد میں ناشتہ دیتی ہوں، بدبخت نے قرآن پڑھتی بیوی سے قرآن پاک لیکر شہید کردیا اور بیوی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاع پر تھانہ رام پولیس نے ملزم اسلام دین ولد بھورے خان کو گرفتارکرکے فوری طورپر ملتان منتقل کردیا۔ علماء کرام نے کہا کہ ملزم کو سرعام چوک میں پھانسی دی جائے۔