موگابے کے بغیر زمبابوے کے پہلے انتخابات، حریف صدارتی امیدواروں کا جیت کا دعویٰ

ہرارے (صباح نیوز)زمبابوے میں صدارتی ،پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ، انتخابات میں 75 فیصد ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا،انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 4 اگست کو کیا جائے گا۔زمبابوے میں سابق آمر رابرٹ موگابے کے بغیر پہلے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہوئے ،حکمرانزانو پی ایف پارٹی کے امیدوار 75 سالہ ایمرسن کا مقابلہ ایم سی ڈی الائنس کے چالیس سالہ رہنما نیلسن شمیزا سے ہے۔دونوں نے جیت کا دعوی کیا۔ا نتخابات میں ٹرن آؤٹ 75 فیصدرہا اور صدر ایمر سن کو مخالف امیدوار پر معمولی برتری حاصل ہے۔رابرٹ مو گابے نے اپنی پارٹی سے بے وفائی کرتے ہوئے مخا لف صدارتی امیدوار کو ووٹ ڈالا۔اقتدار کے حصول کے لیے حکمراں جماعت زانو پی ایف پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج کے درمیان مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔اقتدار کے حصول کے لیے حکمراں جماعت زانو پی ایف پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج کے درمیان مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔زمبابوے کی آزادی کے بعد 1980 میں اقتدار میں آنے والے سابق صدر رابرٹ موگابے نے گذ شتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے جانشین ایمرسن منگاوا کو ووٹ نہیں دیں گے، جو صدارتی انتخاب کی دوڑ میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن