تل ابیب (این این آئی ) اسرائیل میں حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم حماس کے ترجمان القدس ٹی وی سٹیشن سے چار فلسطنیی صحافیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں ویسٹ بین میں چینل کے ڈائریکٹر اورتین دیگر صحافی شامل ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع آوگ دور لیبر من اس چینل کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں ۔ یہ گرفتاریاں گزشتہ رات عمل میں لائی گئیں ۔ فلسطینی صحافیوں کی یونین نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں ویسٹ بین میں چنیل کے ڈائریکٹر اور تین دیگر صحافی شامل ہیں ۔