ریاض(اے پی پی) سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوابازی نے اعلان کیا کہ یکم ذوالقعدہ 1439 ھ سے 15 ذوالقعدہ تک جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 2010 پروازوں سے 4 لاکھ 16ہزار 86 عازمین حج مملکت پہنچ گئے۔سعودی اخبار کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے اس کی تفصیلات دیتے واضح کیا کہ جدہ ایئرپورٹ پر 651 پروازوں سے 1لاکھ17 ہزار 441 عازمین پہنچے۔ گزشتہ برس مذکورہ عرصہ کے دوران اس سے کم عازمین آئے تھے۔ امسال 7 فیصد زیادہ آئے۔ مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے 1359 پروازوں سے 298.645 عازمین پہنچے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں یہ تعداد 3 فیصد زیادہ ہے، ترجمانسعودی وزارت صحت نے کہاحج سیزن میں کسی متعدی بیماری کے پھیلنے کا خدشہ نہیں۔
،سعودی وزارت صحت ۔