کابل (سنہوا+ اے ایف پی) افغانستان میں بم دھماکے، سرکاری عمارت پر حملے میں 26افراد مارے 54 زخمی ہو گئے۔ افغان صوبہ فرح میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بس میں سوار ایک خاتون سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے۔ مقامی وقت کے مطابق دھماکہ صبح 4 بجکر 30 منٹ پر ہوا۔ جیسے ہی بس سڑک کنارے نصب بم کے اوپر سے گزری وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ صوبہ فرح کی صوبائی حکومت نے حملے کا الزام طالبان پر لگایا ہے۔ داعش نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ادھر جلال آباد میں غییر ملکی ایڈ ایجنسیوں کی میٹنگ کے دوران افغان گورنمنٹ آفس پر حملے میں 15افراد مارے اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے پناہ گزینوں کے کمپائونڈ کو نشانہ بنایا گیا۔ ننگرہار صوبے کے گورنر عطا خوگیانی نے میڈیا کو بتایا شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز میں 5 گھنٹے جھڑپ جاری رہی۔ 14 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کئی دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ حملہ آوروں نے متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔ صوبائی کونسل کے ممبر زمرائی نے بتایا بلیک کرولا کار میں 3حملہ آور آئے۔ ان کو رفیوجیز اینڈ ری … … ایشنز ڈیپارٹمنٹ کے گیٹ کے سامنے اتار دیا۔ ایک نے خودکش دھماکہ گیٹ پر کیا اور 2 اندر عمارت میں چلے گئے۔ 3حملہ آور مارے گئے۔ واٹس ایپ پیغام میں طالبان نے حملہ میں ملوث ہونے کی تردید کر دی۔ ادھر پکتیا صوبے سے 22 بس مسافروں کو اغوا کر لیا۔ حکام نے طالبان پر الزام لگایا۔