سعودی عرب: طبی عملے پر زبانی و جسمانی تشدد کرنے والوں کو 10 برس قید، 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

ریاض(اے پی پی) سعودی عرب میں خصوصی عدالتوں نے وزارت صحت کے ماتحت طبی عملے پر زبانی اور جسمانی تشدد کرنے والوں کو 10 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا دینے کا اعلان کیا ۔سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے متعدد صوبوں اور کمشنریوں میں صحت عملے پر جسمانی اور زبانی تشدد کے واقعات ریکارڈ پر آئے تھے۔ وزارت صحت کے ماتحت ماہرین قوانین نے اس صورتحال سے نمٹنے اور صحت عملے پر مستقبل میں زبانی و جسمانی تشدد کو روکنے کیلئے قانونی لڑائی شروع کردی تھی۔ وزارت صحت نے اپنے عملے کو اطمینان دلایا تھا کہ انہیں لاوارث نہیں چھوڑا جائے گا، انصاف دلایا جائے گا۔ ان کے خلاف کسی بھی طرح کے زبانی و جسمانی تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہر متاثر کو اس کاحق دلایا جائے گا۔ سعودی قانون کے بموجب جو شخص بھی کسی صحت کارکن پر زبانی و جسمانی تشدد کرے گا اسے 10 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔ وزارت صحت نے اپنے تمام کارکنان سے پرزور اپیل کی کہ اگر ان میں سے کوئی بھی تشدد کا شکار ہو توپہلی فرصت میں تعلقات عامہ اور ادارہ حقوق یا 937 پر رابطہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...