قاہرہ (سنہوا) جنوب مغربی مصر میں چرچ جلانے کے الزام پر عدالت نے کالعدم تنظیم اخوان المسلمون کے 4 کارکنوں کو عمرقید کی سزا سنا دی ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ’’ضیا‘‘ کی رپورٹ کے مطابق عموماً عمرقید مقامی قانون کے مطابق 25 برس ہوتی ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق اگست2013 میں ملزموں نے کرداسا ایریا میں چرچ جلایا اورفرار ہو گئے۔ ہر ایک کو 1119 ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ اس کے علاوہ ان پر سڑکیں بند، نقص امن اور کالعدم تنظیموں میں شمولیت سمیت متعدد الزامات عائد کئے گئے تھے۔ مرسی کے سینکڑوںساتھیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔