کابل(این این آئی) افغان فوج کے بریگیڈ207 ظفر کے کمانڈر جنرل نوراللہ قادری نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایران مسلسل ہمارے ملک کے اندر مداخلت کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مداخلت کی وجہ سے جنوب مشرقی صوبے فراہ کا امن تباہ وبرباد ہے۔جنرل قادری نے کہا کہ کابل کے حوالے سے ایران دوغلی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ وہ ایک طرف افغان قوم سے دوستی کا ڈھونگ رچاتا ہے اور دوسری طرف وہ دوستی کی آڑ میں دشمنی کا مرتکب ہے
دوستی کا دعوے دارایران ہمارا دْشمن ہے، افغان فوجی عہدیدار
Aug 01, 2018