این اے 53میں ٹکٹ کیلئے زلفی بخاری کے والداور سسرنے کوششیں شروع کر دیں

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد کے حلقے این اے 53میں ٹکٹ کیلئے زلفی بخاری کے والد واجد بخاری اور سسر سید ظفر علی شاہ نے کوششیں شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 5نشستوں پر قومی اسمبلی کا الیکشن جیتا،اب عمران خان نے میانوالی کی نشست رکھنے جبکہ بنوں ،لاہور،کراچی اور اسلام آباد کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔عام انتخابات میں این اے 53میں عمران خان نے اپنے قریبی ساتھی زلفی بخاری کو انتخابی مہم کا انچارھ مقرر کیا تھا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے این اے53کی نشست چھوڑنے کے فیصلے کے بعد انکی انتخابی مہم کے انچارج زلفی بخاری کے والد واجد بخاری اور زلفی بخاری کے سسر سید ظفر علی شاہ نے این اے53کی ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔سید ظفر علی شاہ الیکشن سے قبل مسلم لیگ(ن)چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے جبکہ زلفی بخاری کے والد واجد بخاری مشرف دور میں نگران وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن