خانیوال (نمائندہ خصوصی )سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمدشاہد اقبال نے کہا ہے کہ دواساز کمپنیوں نے 10ہزار ادویات کی قیمتوں میں ازخود 4فیصد اضافہ کردیا نگران وزیراعظم اس کا نوٹس لیں اور فی الفور اضافہ واپس کروائیں ان خیالات کاا ظہار انہوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوںنے مزیدکہاکہ غریب مریض پہلے ہی مہنگی ادویات کے باعث سستے علاج کو ترس رہا ہے انہوںنے کہاکہ یہ بات تشویشناک ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اس اضافے سے لاعلم ہے ۔
دواساز کمپنیوں نے 10 ہزار ادویہ کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کر دیا‘ نگران وزیراعظم نوٹس لیں: شاہد اقبال
Aug 01, 2018