پنجاب میں مسلم لیگ ن کا مینڈیٹ تسلیم کیا جانا چاہئے:شاہد محمودخان

ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد محمود خان نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کا مینڈیٹ تسلیم کیاجانا چاہئے عمران خان کا سیاسی ادراک کم ہے ان کے اہل مشیر خریدوفروخت کے ذریعے جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں انہوں نے مزید کہا کہ چوری کے مینڈیٹ سے جمہوریت کا قائم رکھنا مشکل ہے تحریک انصاف کی حکومت کا دورانیہ مختصر ثابت ہوگا شاہد محمود خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کا مفاد صرف قومی حکومت میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن