راولپنڈی (نیوزرپورٹر) چیئرمین یوسی 90چک جلال دین ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ہارجیت زندگی کا حصہ ہوتی ہے، ہم کل بھی چوہدری نثارعلی خان کے ساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں، چک جلال دین میں اپنے دور میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے وہ ایک بااصول وضع دار سیاستدان ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مرکزی آفس میر حیدر کالونی چک جلال دین میں کارکنان و معززین علاقہ کے الگ الگ وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ملک لیاقت حسین نے کہا کہ جن لوگوں نے چوہدری نثارعلی خان کو ہمارے کہنے پر ووٹ دیے ، الیکشن مہم میں شامل رہے ان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہیں۔
ہارجیت زندگی کا حصہ ہوتی ہے، آج بھی چوہدری نثار کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک لیاقت حسین
Aug 01, 2018