بارہ ربیع الاول کے جلوس پر فائرنگ کے مقدمہ میں مزید دو گواہان کے بیان ریکارڈ ، سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی

Aug 01, 2018

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے بارہ ربیع الاول کے جلوس پر فائرنگ کے مقدمہ میں مزید دو گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کردی۔ملزمان ریاض احمد وغیرہ کے خلاف تھانہ چواسیدن شاہ پولیس نے بارہ ربیع الاول کے جلوس پر فائرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کیا تھا گزشتہ روز انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نمبر ٹو نے کیس کی سماعت کی اور گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کردی ۔

مزیدخبریں