فرنچائز پشاور زلمی کا خیبرپی کے میں آزادی کپ کے انعقاد کا فیصلہ

Aug 01, 2018

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے زلمی فاؤنڈیشن کے تحت اگست میں جشن آزادی کی مناسبت سے خیبرپی کے میں آزادی کپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ مجموعی طور پر ساٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ٹاپ چھ ٹیموں کے درمیان فائنل راؤنڈ میں مقابلے ہوں گے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ اگست میں آزادی کے خوشی کے موقع پر نوجوانوں کو مزید متحرک کرنے اور گراس روٹ لیول پر موجود نوجوان کرکٹرز کو ایک بار پھر پشاور زلمی کا بڑ ا پلیٹ فارم اور سپورٹ مہیا ہوگی۔ چیرمین پشاور زلمی کا مزید کہا ہے کہ آزادی کپ میں شریک کھلاڑیوں کی اکثریت زلمی فاؤنڈیشن کے کامیاب پروگرام ؛ہائیر زلمی ہنڈرڈ پچز سے استفادہ کرچکی ہے اور انہیں پچز پر کھیلنے والے نوجوان کرکٹرز اس ٹورنامنٹ میں شریک ہونگے۔زلمی آزادی کپ کا آغاز سات اگست سے پشاور اور اس کے بعد پورے خیبرپی کے سے ہوگا. فائنل چودہ اگست کو کھیلا جائیگا جس میں پشاور زلمی مینجمنٹ اور کھلاڑی بھی موجود ہوں گے.پشاور زلمی اس سے قبل زلمی فاؤنڈریشن کے تحت ہائیر زلمی ہندرڈ پچز پراجیکٹ کے ساتھ زلمی اسکول لیگ کا کامیاب انعقاد کرچکی ہے اور گراس روٹ لیول پر نوجوانوں کو کھیلوں کی بنیادی سہولیات اور سپورٹ فراہم کرنے کا عزم اور کوششیں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں