لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے کہا ہے کہ قومی اتھلیٹکس ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔ تربیتی کیمپ جاری ہے ، 20 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 18مرد اور دو خواتین کھلاڑی شامل ہیں مرد کھلاڑیوں میں گوہر شہباز، لیاقت علی،تنویر عباس، عزیر رحمن،عبید علی، محمد شہباز ، نوکر حسین، ندیم عباس، مظہر علی، عمر سعادت، اسد اقبال، اسد الرحمن، محبوب علی، محمد اکرام، رمیض جاوید، محمد ندیم، صدام علی اور ارشد ندیم شامل ہیں،جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں رابعہ عاشق، ماریہ مراتب شامل ہیں۔ اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ کی نگرانی ہیڈ کوچ محمد اصغر گل کر رہے ہیں جبکہ مرد کھلاڑیوں کو کوچز فیاض بخاری اور ناصر خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں کو سمی رضوی اور بشری پروین جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں۔ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں اور کوچز ہیڈ کوچ محمد اصغر گل کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کروا رہے ہیں اور تمام کوچز محنتی اور اچھے ہیں۔
قومی اتھلیٹکس ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی:اکرم ساہی
Aug 01, 2018