امریکہ کی نکاراگوا میں پرتشدد اور انسانی حقوق کی مبینہ پامالیوں کی شدید مذ مت

ماناگوا (اے پی پی) امریکہ نے نکاراگوا میں تشدد اور انسانی حقوق کی مبینہ پامالیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔جرمن نشریاتی ادارےکے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں نکاراگواکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان واقعات کی روک تھام کے لئے فوری اور مؤثر ایکشن لے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان پرتشدد واقعات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ نکاراگوا میں صدر اورٹیگا کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جن کو روکنے کی خاطر حکومت طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن