سوڈان: معزول صدر عمر البشیر کو والدہ کے جنازے میں شرکت کی اجازت مل گئی

خرطوم (اے پی پی) سوڈان میں حکام نے معزول صدر عمر البشیر اور ان کے بھائی کو والدہ کے جنازے میں شرکت کی اجازت دے دی۔العربیہ نیوز کے مطابق سوڈان کے سابق صدر کی والدہ ہدیہ محمد دین طویل علالت کے بعد گزشتہ روز ملٹری ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔اس سلسلے میں سابقہ حکومت کے خلاف سرگرم عوامی تحریک کے کارکنان نے مطالبہ کیا تھا کہ عمر البشیر اور ان کے بھائی کو اپنی والدہ کے جنازے اور تدفین میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن