سپریم کورٹ نے بلینک چیک دینے والے کی درخواست خارج کر دی

Aug 01, 2019

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے بلینک چیک دینے والے دراخوست گزار محمد صفدر کی درخواست خارج کر دی۔ قائم مقام چیف جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ محمد اعجاز نے 6 لاکھ روپے کی رقم کے بدلے بلینک چیک لیا، اور محمد اعجاز نے 6 لاکھ روپے کے بدلے بلینک چیک پر 15 لاکھ روپے کی رقم درج کی۔ پولیس نے بھی اپنی تفتیش میں کہا کہ چیک پر بوگس انٹری کی گئی۔ قائم مقام چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایک طرف آپ کہ رہے ہیں کہ آپ سے زبردستی چیک لیا گیا۔ دوسری طرف آپ کہ رہے ہیں کہ امانت کے طور پر چیک دیا۔ اس پر وکیل کا کہنا تھا کہ کوئی ایسی جگہ نہیں جب میں نے یہ نہ کہا ہو کہ چیک گارنٹی کے طور پر نہیں دیا۔

مزیدخبریں